🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ایمان امن سے ہےاس لیے مومن کی شان یہ ہے کہ اس سے...
اردو حاشہ:
  فوائد و مسائل:
(1)
ایمان امن سے ہےاس لیے مومن کی شان یہ ہے کہ اس سے لوگوں کو امن ملے کسی قسم کا خوف و خطرہ نہ ہو۔
مومن بد دیانت نہیں ہوتا اور نہ کسی کے مال وجان کو نقصان پہنچاتا ہے۔

(2)
”ہجرت“ اللہ کی رضا کے لیے وطن چھوڑنے کو کہتے ہیں اس لیے جو شخص اللہ کے لیے وطن چھوڑدیتا ہے اسے چاہیے کہ اسی اللہ کی رضا کے لیے گناہ بھی ترک کردے تاکہ اللہ کے ہاں مہاجر والا بلند مقام حاصل کرسکے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3934