🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رسواللہﷺ اپنی امت کے لیے ہر قسم کی بھلائی کی خواہش رکھتے تھے۔...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسواللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے ہر قسم کی بھلائی کی خواہش رکھتے تھے۔
ہمیں بھی چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انتہائی محبت رکھیں کثرت سے درود پڑھیں زیادہ سے زیادہ آپ کا اتباع کریں اور بدعات سے اجتناب کریں۔

(2)
دشمنوں کے تسلط سے غیر مسلموں کا ایسا غلبہ مراد ہے کہ مسلمان دنیا سے ختم ہوجائیں۔

(3)
اس دعا کی قبولیت اس طرح ظاہر ہے کہ دور نبوت سے آج تک کوئی زمانہ ایسا نہیں آیا جب دنیا میں کسی نہ کسی مقام پر مسلمانوں کی آزاد حکومت قائم نہ ہو علاوہ ازیں جن غیر مسلموں نے مسلمانوں کے علاقوں پر قبضہ کیا اللہ تعالی نے انھی میں سے اسلام قبول کرنے والے اور اس کا دفاع کرنے والے پیدا فرمادیے۔
 
(4)
غرق ہونے کے عذاب سے مراد ایسی قدرتی آفت ہے جس سے سب مسلمان تباہ ہوجائیں مثلاً:
سیلاب، زلزلہ اور آندھی وغیرہ۔
امت میں عذاب اس طرح نہیں آئیں گے جس طرح گزشتہ امتوں پر یہ عذاب آئے کہ حق کے مخالفین کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔

(5)
مسلامنوں کا آپس میں جنگ وجدل اچھی بات نہیں۔

(6)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مختار کل نہیں تھے۔
اللہ تعالی نے آپ کی بعض دعائیں قبول نہیں فرمائیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 3951