مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) استغفار اور صدقے سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ (2) نبی اکرم ﷺ کو...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
استغفار اور صدقے سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
(2)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت اور جہنم میں مشاہدہ کرایا گیا اس لیے آپ نے اس بارے میں جو فرمایا چشم دید فرمایا۔
ہمارا فرض ہے کہ اس پر ایمان رکھیں۔
(3)
عقل میں ناقص ہونے سے مراد یہ ہے کہ عورتوں پر فطرتاً جذبات کا غلبہ ہوتا ہے۔
اللہ تعالی نے عورت کو جو بچے کی پرورش کا فریضہ سونپا ہے اس کے لیے جذبات کا یہ غلبہ ضروری ہےتاہم اجتماعی معاملات کی ذمہ داری ان پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ وہاں جذباتی فیصلے مفید نہیں ہوتے۔
(4)
دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گوہی کے برابر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسلام نے عورت کو گھر سے باہر کی ذمہ داریوں سے آزاد رکھا ہے، گواہی وغیرہ کے معاملات اس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔
عورت کی گواہی کی ضرورت صرف خاص حالات میں پڑتی ہے یعنی جب موقع پر دو مرد موجود نہ ہوں جو گواہ بن سکیں۔
اسلامی نظام و معاشرے کے مجموعی خدوخال کو سامنے رکھتے ہوئے یہی قانون بہتر ہے۔
(5)
۔
عورت ایام حیض میں نماز نہیں پڑھ سکتی ہے اور نہ روزہ رکھ سکتی ہے۔
اس کی یہ فطری کمزوری اس کا قصور نہیں یہ ایسے ہی ہے جس طرح ایک کمزور بدن والا مسلمان بہت سی وہ نیکیاں انجام نہیں دے سکتا جو طاقتور جسم والا مسلمان انجام دے سکتا ہے اس لحاظ سے طاقتور بہتر اور افضل ہے لیکن اس میں کمزور مسلمان قصوروار نہیں۔
(6)
مرد عورت کی محبت کی وجہ سے بعض اوقات ایسا مطالبہ تسلیم کرلیتا ہے جو وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ یہ بہتر نہیں۔
اگر اس میں کوئی بڑا دنیاوی نقصان یا کوئی دینی نقصان نہ ہو تو تسلیم کرلینا جائز ہےتاکہ گھر آباد رہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4003