🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نیکی کا حکم دینے سے مراد مناسب طریقے سے نیکی کی ترغیب دینا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نیکی کا حکم دینے سے مراد مناسب طریقے سے نیکی کی ترغیب دینا ہے۔
حاکم اپنی رعایا کو، والد اپنی اولاد کو اور خاوند اپنی بیوی کو حکم دے سکتا ہے جس کی وہ تعمیل کرتے ہیں۔
دوسروں کو اس انداز سے حکم نہیں دیا جاسکتا۔

(2)
برائی سے منع کرنے کی طاقت ہو تو ہاتھ سے منع کرنا (جیسے حاکم، والدین اور خاوند وغیرہ)
ورنہ زبان سے سمجھنا ضروری ہے (جیسے عالم عوام کو سمجھاتا ہے)
اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو گناہ سے دلی نفرت ضروری ہے۔

(3)
گناہوں کا ارتکاب دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بن جاتا ہے لہٰذا توبہ کرنی چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4004