🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن اس کا ایک شاہد ہے جس سے اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
یہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن اس کا ایک شاہد ہے جس سے اس روایت کو کچھ تقویت مل جاتی ہے اس لیے اس میں ماشطہ اس کے خاوند اور بیٹی کی حد تک بات صحیح ہے باقی تفصیلات غیر صحیح ہیں نیز ہمارے فاضل محقق اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے تاہم اس کا ایک شاہد مسند احمد میں حسن درجے کا ہے جو کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے لیکن دونوں احادیث کے الفاظ میں خاصا اختلاف ہے البتہ مسند احمد کی روایت میں (كان بدء ذلك ان الخضر۔
۔
۔
۔)
والا جملہ منکرہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الإسراء والمعراج للألباني)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4030