🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) لوگوں سے میل جول میں اچھے برے ہر قسم کے آدمی سے واسطہ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
لوگوں سے میل جول میں اچھے برے ہر قسم کے آدمی سے واسطہ پڑتا ہے۔
برے آدمی کے برائی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے لیکن خود نیکی پر قائم رہنا چاہیے۔

(2)
معاشرے میں برائی زیادہ ہو جائے تب بھی سب سے الگ تھلگ ہوکر راہبوں کی طرح جنگلوں یا غاروں میں چلے جانا جائز نہیں بلکہ معاشرے میں رہ کر اصلاح کی کوشش کرنا ضروری ہے۔

(3)
جب ایمان کو خطرہ ہو تب خلوت نشینی جائز ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4032