🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ کے لیے محبت کا مطلب یہ ہے کہ دوست سے محبت کی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ کے لیے محبت کا مطلب یہ ہے کہ دوست سے محبت کی بنیاد خاندان، قبیلہ، زبان، وطن یا دنیوی مفاد نہ ہو بلکہ کسی سے اس لیے محبت ہوکہ وہ اللہ کے احکام کی تعمیل کرنے والا نیک آدمی ہے۔

(2)
اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت زیادہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ جب بیوی بچوں، ماں باپ، دوست احباب یا دنیوی مفادات کا تقاضا کسی شرعی حکم کی خلاف ورزی کا ہو تو ان سب کو نظر انداز کرکے ان کی ناراضی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مان لیاجائے۔

(3)
مومن کفر سے اور کافروں کے رسم ورواج سے نفرت کرتا ہے اور مسلمانوں کے مقابلے میں کافروں سے محبت اور انکی مدد نہیں کرتا کیونکہ کافروں کی طرف میلان میں خطرہ ہے کہ ایمان کمزور ہو کر آخر وہ مرحلہ آجائے جب ایمان بالکل ختم ہوجائے۔
أعاذنا الله منه۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4033