🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) شرک سب سے بڑا جرم ہے۔ لہٰذا سخت سے سخت حالات میں بھی...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شرک سب سے بڑا جرم ہے۔
لہٰذا سخت سے سخت حالات میں بھی اس سے بچنا ضروری ہے۔

(2)
عقیدہ توحید کے لیے جان بھی قربان کرنی پڑے تو سعادت ہے۔

(3)
شرک کے بعد بڑا گناہ نماز چھوڑنا ہے جو کفر کے مترادف ہے۔

(4)
عقل اللہ کی بڑی نعمت ہے۔
نشہ آور اشیاء کے استعمال سے اس نعمت کو ضائع کرنا بہت بڑی ناشکری ہے۔

(5)
نشے کی وجہ سے عقل پر پردہ پڑجاتا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی گناہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
اس لیے مسلمان کے لیے ہر نشہ آور چیز سے پرہیز انتہائی ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4034