مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بناء پر صحیح قراردیا ہے اور اس پر مفصل تحقیقی بحث کی ہے جس سے تصحیح والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
لہٰذا مذکورہ روایت دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل ہے۔
والله اعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (سلسلة الأحاديث الصحيحة، رقم: 87 وسننن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 4049)
(2)
کتاب کے شروع میں ایک حدیث گزری ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی علم کو لوگوں سے چھینے گا نہیں بلکہ عالم فوت ہو جائیں گے تو علم بھی ختم ہوجائے گا، (سنن ابن ماجة، مقدمة، حدیث: 52)
اس جہالت کے نتیجے میں یہ صورت حال پیش آئے گی۔
(3)
جب لوگ اسلام پر عمل کرنا اور قرآن پڑھنا چھوڑدیں گے تب انھیں قرآن کے الفاظ سے بھی محروم کردیا جائے گا۔
(4)
فتنوں کے ایام میں تھوڑا عمل بھی نجات کے لیے کافی ہوگا کیونکہ اس دور میں تھوڑے اسلام پر عمل کرنا بھی مشکل ہوگا۔
جیسے روس میں کمیونسٹوں کے دور حکومت میں مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنے کے لیے منظم کوششیں کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں روس اور دوسرے کمیونسٹوں کے مسلمان علم سے اس طرح محروم ہوگئے کہ انھیں صرف اسلام کا نام یاد رہ گیا اور کچھ یاد نہ رہا۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4049