🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مغرب سے سورج طلوع ہونے پر توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا۔ اس...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مغرب سے سورج طلوع ہونے پر توبہ کا دروازہ بند ہوجائے گا۔
اس لیے اس سے پہلے پہلے خلوص دل سے توبہ کرکے نجات کا بندوبست کرلینا ضروری ہے۔

(2)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ دھوئیں کی پیشگوئی پوری ہوچکی ہے۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے کفر اور ظلم کی وجہ سے ان کےخلاف بددعا کی تو ان پر قحط مسلط ہوا حتی کہ بھوک کی وجہ انھیں فضا صاف ہونے کے باوجود دھواں ہی دھواں محسوس ہوتے تھی۔ (صحيح البخاري، التفسير، سورة حم الدخان، باب (يغشي الناس هذا عذاب اليم)
حديث: 4861)
لیکن حضرت انس رضی اللہ عنہ انصار میں سے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے بعد انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرنا شروع کی جبکہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا ذکر کردہ واقعہ مکی دور کا ہے۔

(3)
زندگی میں نیک اعمال کمائے جاسکتے ہیں، موت کے بعد یہ موقع ختم ہوجاتا ہے، اس لیے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

(4)
بہت سے فتنے ایسے ہیں جن میں انسان گمراہ ہوسکتا ہے، اس سے پہلے نیکیاں کرنے سے امید کی جاسکتی ہے کہ فتنے کے دوران میں اللہ کی طرف رہنمائی اور توفیق حاصل ہوجائے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4056