🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سابقہ امتوں میں صورتیں مسخ ہونے کے واقعات ہوئے ہیں، جیسے ہفتے کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سابقہ امتوں میں صورتیں مسخ ہونے کے واقعات ہوئے ہیں، جیسے ہفتے کے دن مچھلی کا شکار کرنے والوں بندر بنایا گیا:
دیکھیے (سورۂ اعراف، آیت: 163 تا 166)
قیامت کے قریب اس امت میں بھی ایسے واقعات پیش آئیں گے۔

(2)
حضرت لوط علیہ السلام کی بدکار قوم پر پتھر برسائے گے، دیکھیے:  (سورہ ہود، آیت: 82)
اورقارون کو زمین میں دھنسادیا گیا، دیکھیے: (سورہ قصص: 18)
 قیامت کے قریب بھی مجرموں کو اس طرح کی سزائیں ملیں گی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4059