🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس حدیث سے یاجوج اور ماجوج پر تفصیلی روشنی پڑتی ہےکہ وہ کافر...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث سے یاجوج اور ماجوج پر تفصیلی روشنی پڑتی ہےکہ وہ کافر وحشی اور جنگجو قسم کے لوگ ہوں گے۔
 
(2)
آسمان سے ان کی برچھیوں اور تیروں کا خون آلود ہو کر واپس آنا اللہ کی طرف سے مہلت دینے اور انھیں وقتی خوشی دینے کا انداز ہے۔

(3) (نغف)
کی تشریح یوں کی گئی ہے:
ایک کیڑا جو اونٹوں اور بکریوں کی ناکوں میں ہوتا ہے۔ (النهايه لابن أثير، ماده:
نغف)
اس کو ٹڈی دل (جراد)
کی طرف مضاف کیا گیا ہے اس لیے اس سے مراد وہ سونڈیاں بھی ہوسکتی ہیں۔
جو ٹڈی دل کے انڈوں سے نکلتی ہیں اور پر نکلنے سے پہلے درختوں اور فصلوں کے پتے کھا کھا کرختم کردیتی ہیں۔

(4)
مویشی گوشت نہیں کھاتے لیکن جس طرح اس زمانے کے دوسرے بہت سے واقعات معمول کے خلاف ہیں اسی طرح یہ بھی ہوگا کہ مویشیوں کو ان مرے ہوئے افراد کا گوشت کھانے کی عادت ہوجائے گی۔
چنانچہ ان مرے ہوئے لوگوں کا گوشت کھائیں گے۔
اور وہ گوشت ہضم بھی کرسکیں گے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4079