🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ ابو یحییٰ نورپوری حفظہ اللہ
فقہ الحدیث : اس حدیث کو امام ابن حبان [6110] نے ’’صحیح‘‘ جبکہ امام حاکم [159/1-160] اور حافظ نووی...
فقہ الحدیث:
اس حدیث کو امام ابن حبان [6110] نے ”صحیح“ جبکہ امام حاکم [159/1-160] اور حافظ نووی [الاذکار:1/ 355] رحمہما اللہ نے اس کی سند کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔
➊ مشہور فقیہ و محدث، امام ابوداود، سلیمان بن اشعث، سبحتانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو «كتاب البيوع» ”خرید و فروخت کی کتاب“ اور «ابواب الاجارة» ”اجرتوں کے بیانات“ میں ذکر کر کے اس پر یوں باب قائم کیا ہے:
«باب فى كسب الأطباء.» ”طبیبوں کی کمائی کا بیان۔“

➋ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ان الفاظ میں باب قائم کیا ہے:
«ذكر إباحة أخذ الراقي الأجرة علي رقيته.»
”دم کرنے والے کے لیے اپنے دم پر اجرت لینے کے جواز کا بیان۔“ [صحيح ابن حبان:474/13، موسسة الرسالة، بيروت،1988ء]

➌ حافظ، محمد بن عبدالواحد، ضیاءالدین، مقدسی رحمہ اللہ نے بھی اسے «كتاب البيوع» (خریدوفروخت کا بیان) ہی میں ذکر کیا ہے اور ان کا باب یہ ہے:
«باب أجر الراقي.» ”دم کرنے والے کی اجرت کا بیان۔“ [السنن والأحکام عن المصطفٰی علیہ أفضل الصلاة و السلام: 470/4، دار ماجد العسيري، المملكة العربية السعودية،2004ء]

➍ مشہور حنفی، علامہ، ابو محمد، محمود بن احمد، عینی (762-855ھ) دینی امور پر اجرت كے مخالف ہونے کے باوجود، اس حدیث کو ذکر کر کے لکھتے ہیں:
«ويستنبط منه أحكام، جواز أخذ الأجرة علی القرآن.»
اس حدیث سے کئی مسائل کا استنباط ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ قرآن کریم پر اجرت لینا جائز ہے۔ [نخب الأفكار في تنقيح مباني الأخبار في شرح معاني الأثار:357/16، وزارة الأوقاف والشؤون الإسلامیة، قطر، 2008ء]
ماہنامہ السنہ جہلم، شمارہ 79 28