🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیاہے جبکہ دیگر محققین...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیاہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔
شیخ البانی ؒ نے اس حدیث پر سیر حاصل بحث کی ہے اور اس کے شواہد اور متابعات کا تذ کرہ کیا ہے جس سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کی باوجود قابل عمل ہے۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے (الصحيحة 2/ 624، 628، رقم: 944)
زہد کا مطلب یہ نہیں کہ انسان دنیا والوں سے الگ تھلگ ہوجائے۔
یہ رہبانیت ہے جو اسلامی طریقہ نہیں۔
زہد کا مطلب یہ ہے کہ حلال آمدنی پر کفایت کی جائے خواہ کم ہو۔
اور حرام کمائی کی راہیں تلاش نہ کی جائیں۔

(3)
یہ امید رکھنا کہ دوسرے مجھے کچھ دیں، حرص کا اظہار ہے۔
دوسروں کے مال سے بے نیازی، زہد وقناعت میں شامل ہے۔

(4)
انسانوں سے طمع رکھنے سے انسان ذلیل ہوتا ہےاور قناعت سے ان کی نظروں میں محبوب و معزز بن جاتا ہے۔

(5)
اللہ تعالی سے امید رکھنا اور حلال روزی تلاش کرنا زہد کے منافی نہیں۔

(6)
اللہ تعالی سے آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا کی ضرورت بھی مانگتے رہنا چاہیے کیونکہ اسباب اس کے اختیار میں ہیں لیکن آخرت کی طلب زیادہ ہونی چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4102