🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہےاور مزید لکھا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہےاور مزید لکھا ہے مذکورہ روایت کے اس جملے:
(وَعُدَّ نَفْسَكَ مِنْ أَهْلِ القُبُور)
کے سوا باقی روایت محفوظ ہے جبکہ شیخ البانی اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت مذکورہ جملے کے سوا صحیح ہےنیز مسند احمد کے محققین اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت درج بالا جملے کے سوا صحیح لغیرہ ہے اور مذکورہ جملہ حسن لغیرہ ہے۔
اور یہی بات اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے یعنی مذکورہ حدیث کے دونوں جملے قابل حجت ہیں۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 8/ 383، 385)
وصحيح سنن ابن ماجة للألباني رقم: 3338)
کندھے سے پکڑنے کا مطلب متوجہ کرنا تھا تاکہ بات توجہ سے سنی جائے اور ذہن نشین ہوجائے۔

(3)
دنیا انسان کا وطن نہیں آخرت اس کا وطن ہےاس لیے دنیا میں صرف اتنا اہتمام کرنا چاہیے جتنا کوئی مسافر کسی جگہ ٹھہرتے وقت کرتا ہے۔

(4)
زندگی میں بہت زیادہ آسائشوں کا عادی نہیں ہونا چاہیے۔

(5)
پردیسی اور مسافر اپنی وقتی ضروریات کو اہمیت دیتا ہےاور سفر کی تیاری سے غافل نہیں ہوتا اسی طرح مومن دنیا میں رہ کر آخرت کمانے کی کوشش کرتا ہےدنیا اس کا اصل مقصود نہیں ہوتی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4114