حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس کی سند حسن ہے۔ اسے حاکم اور ذہبی دونوں نے شیخین (بخاری و مسلم) کی...
تحقیق الحدیث:
اس کی سند حسن ہے۔
اسے حاکم اور ذہبی دونوں نے شیخین (بخاری و مسلم) کی شرط پر صحیح کہا ہے۔!
فقہ الحدیث:
➊ لوگوں کی دو قسمیں ہیں:
اول: وہ جو مسئلہ بتاتے ہیں یعنی علماء۔
دوم: وہ جو مسئلہ پوچھتے ہیں یعنی عوام۔
➋ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دلیل (مثلاً قرآن، حدیث اور اجماع) یا دلیل نہ ہونے کی صورت میں ذاتی اجتہاد (مثلاً آثار سلف صالحین سے استدلال، عموم سے استدلال، صحیح قیاس اور دیگر اجتہادی دلائل) کے بغیر فتویٰ دینا جائز نہیں بلکہ غلط و ممنوع ہے۔
➌ غلط فتویٰ دینے والا گناہ گار ہے اور اس فتوے کا وبال اسی پر ہے۔
◄ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
«من أفتي بفتيا يعمي فيها فإنما إثمها عليه»
”جس نے ایسا فتویٰ دیا جس میں دھوکا دیا جاتا ہے تو اس کا گناہ اس فتویٰ دینے والے پر ہے۔“ [جامع بيان العلم وفضله 2؍132 ح859 وسنده حسن، سنن الدارمي: 162]
➍ بغیر علم کے فتویٰ دینا ممنوع ہے، جیسا کہ نمبر ۱ میں بیان کر دیا گیا ہے۔
➎ ہمیشہ کھلے دل سے بہترین مشورہ دینا چاہئے۔
➏ حق چھپانا حرام ہے۔
➐ مشورہ امانت ہے، لہٰذا جب کوئی مشورہ طلب کرے تو مفید مشورہ دینا چاہئیے۔ غلط اور خیر خواہی کے خلاف مشورہ دے کر خیانت کا مرتکب نہیں ہونا چاہئے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 242