🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اس میں نبی ﷺکے زہدٌ، استغناء، قناعت اور سادگی کا بیان ہے۔ (2)...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زہدٌ، استغناء، قناعت اور سادگی کا بیان ہے۔

(2)
حیات مبارکہ کے آخری سالوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سال بھر کے لیے کھجوریں اور جو اکھٹے کرنا شروع کردیے تھے لیکن امہات المومنین سخاوت سے کام لیتے ہوئے جلد ہی خرچ کردیتی تھیں، اس لیے اکثر روٹی سالن اور گوشت وغیرہ کے بغیر گزارہ ہوتا تھا۔
بعض اوقات کھجوریں بھی میسر نہیں تھیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4144