🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مد سے مراد صاع کا چوتھا حصہ ہے جس کی مقدار تقریباً ساڑھے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مد سے مراد صاع کا چوتھا حصہ ہے جس کی مقدار تقریباً ساڑھے چھ سو گرام ہوتی ہے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اظہار سے مقصود شکوہ نہیں بلکہ صبر وشکر میں اپنا اسوۃ حسنہ پیش کرنا ہے تاکہ صحابہ اور امت کے دوسرے افراد اس کی اتباع کر سکیں۔

(3)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نےاسے صحیح قراردیا ہے۔
دکتور بشار عواد اس کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن متناً صحیح ہےنیز شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے صحیح قراردیا ہے۔
مذکورہ محققین کی بحث پڑھنے کے بعد یہی معلوم ہوتا ہے کہ تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب ہے۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للألباني، رقم: 2404 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 4148)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4148