مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) رسول اللہﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو ان کے نکاح کے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو ان کے نکاح کے موقع پر گھریلو استعمال کی کچھ چیزیں دی تھیں۔
بعض لوگوں نے اس کو جہیز کے موجودہ رواج کی دلیل بنایا ہےجو درست نہیں۔
اصل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے والد ابو طالب مفلس آدمی تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مدد کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنی کفالت میں لے لیا۔
جب وہ جوان ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کا ان سے نکاح کردیا۔
اس موقع پر ان کا الگ گھر بسانے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا گیا ہے۔
اور اس وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بھی مالی حالت اتنی پتلی تھی کہ جب ان کو کہا گیا کہ شب زفاف کے وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو کوئی تحفہ دو تو انھوں نے کہا:
میرے پاس تو کچھ نہیں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اسے اپنی چادر ہی دے دو جو تمھارے پاس ہے۔ (سنن أبي داؤد النكاح باب في الرجل يدخل بامرأته قبل أن ينقدها شيئاً حديث: 2125)
حدیث کے الفاظ (جهز هما بها)
بھی قابل غور ہیں اس کا ترجمہ جہیز دینا غلط ہے بلکہ اس کا مفہوم یا تو گھر بسانے کے لیے سامان مہیا کرنا ہے یا شب بسری کے لیے تیار کرنا۔
اور یہ دوسرے معنی زیادہ صحیح ہیں۔
تثینے کی ضمیر سے اسی مفہوم کی تائید ہوتی ہے۔
اگر اس سے مراد مروجہ جہیز ہوتا تو ضمیر صرف مؤنث کی ہوتی (جهزها)
نہ کہ (جهزهما)
(2) (وسادۃ)
اس سرہانے کو کہتے ہیں جس پر سوتے وقت سر رکھا جاتا ہے۔
اور اس گاؤ تکیے کو بھی کہتے ہیں جس سے بیٹھتے وقت ٹیک لگائی جاتی ہے۔
حضرت فاطمہ کو ملنے والا تکیہ پہلی قسم کا بھی ہوسکتا ہےدوسری قسم کا بھی۔
واللہ اعلم۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4152