🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سب سے بڑا تکبر حق کا انکار ہے۔ دوسروں کی خوبیوں کا انکار...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سب سے بڑا تکبر حق کا انکار ہے۔
دوسروں کی خوبیوں کا انکار اور ان کی تحقیر بھی تکبر ہے۔
ارشاد نبوی:
(اَلْكِبَرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ) (صحيح مسلم، الإيمان، باب تحريم الكبر وبيانه، حديث: 19)
 ”تکبر کا مطلب حق بات کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر سمجھناہے۔“

(2)
تکبر کی معمولی مقدار بھی اللہ کی ناراضی کا باعث ہے۔

(3)
جو شخص تکبر کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یا اللہ کے احکامات پر ایمان لانے سے انکار کرے گا وہ جہنمی ہے۔
اگر کوئی شخص مال ودولت، حسن طاقت، علم نسب وغیرہ کی وجہ سے فخر کرتا ہے اور خود کو دوسروں سے برتر سمجھتا ہے تو یہ بھی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4173