مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو جنت، جہنم اور آسمانوں کے حالات...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت، جہنم اور آسمانوں کے حالات دکھا دیے تھے، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تقویٰ اور خوف الہی کی وہ کیفیت حاصل تھی جو دوسروں کو حاصل نہیں ہوسکتی۔
(2)
فرشتے اللہ تعالی کی عظیم ترین مخلوق ہیں اور اللہ کی عظمت سے کما حقہ واقف ہونے کی وجہ سے وہ اللہ کے سامنے انتہائی عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔
(3)
انسان کمزور اور محتاج، مخلوق ہے، اسے خشیت وانابت کی زیادہ ضرورت ہے۔
(4)
سجدہ فرشتوں کی عبادت میں بھی شامل ہے اور یہ بندے کو اللہ کے قریب کرنے والا عظیم ترین عمل ہے۔
(5)
اللہ کے خوف کا تقاضہ ہے کہ اس کی عظمت کا احساس کرکے اور اپنے گناہوں اور کمزوریوں پر نظر کرکے ندامت پیدا ہو، اور اللہ کے سامنے رو رو کر اس سے معافی مانگی جائے۔
(6)
آسمان بہت مضبوط مخلوق ہے لیکن اللہ تعالی کی عظمت کے احساس سے اس میں ایسی آواز پیدا ہوتی ہے جیسے کسی تخت یا کجاوے پر بہت زیادہ وزنی چیز رکھ دینے سے پیدا ہوتی ہے۔
(7)
آسمان کا چرچرانا عقل کے خلاف نہیں، لہٰذا اس کی تاویل کی ضرورت نہیں۔
(8)
حدیث کا آخری جملہ (والله لوددت۔
۔
۔
۔
تعضد)
”قسم ہے اللہ کی! میرا جی چاہتا ہے۔
۔
۔
۔
۔“
مدرج ہے، یعنی یہ جملہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی نہیں بلکہ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4190