🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) حسد کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کسی کو اللہ کی طرف سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حسد کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کسی کو اللہ کی طرف سے نعمت ملی ہو تو اسے دیکھ کر یہ خواہش پیدا ہوکہ اس کی یہ نعمت ختم ہوجائے۔
یہ جذبہ رکھنا بہت بڑا گناہ ہے۔
اس حدیث میں حسد سے مراد رشک ہے یعنی یہ خواہش کرنا کہ جیسی نعمت اس کے پاس ہے ویسے مجھے بھی مل جائے یہ جائز ہے۔

(2)
حسد تو کسی پر بھی جائز نہیں۔
رشک بھی دنیا کی دولت، شہرت اور حکومت پر نہیں ہونا چاہیے بلکہ کسی کا نیک عمل ہی اس قابل ہے کہ اس طرح کا عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔

(3)
خوبیوں میں سب سے زیادہ قابل رشک دو خوبیاں ہیں:
سخاوت اور علم۔
یہ عمل بھی تب خوبیوں میں شمار ہوسکتے ہیں جب اللہ کی رضا کے لیے خلوص کے ساتھ انجام دیے جائیں ورنہ شہرت کے لیے حاصل کیا جانے والا علم اور خرچ کیا جانے والا مال سخت ترین سزا اور شدید عذاب کا باعث ہوگا۔
اللہ محفوظ رکھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4208