🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عام نیکیاں اور برائیاں ایسی ہیں کہ عام مسلمان انھیں اس حیثیت سے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عام نیکیاں اور برائیاں ایسی ہیں کہ عام مسلمان انھیں اس حیثیت سے پہچانتے ہیں خواہ عملی طور پر وہ نیکیوں میں سست اور برائیوں کے عادی ہوں۔

(2)
اخلاقی خوبیاں اور خامیاں سب سے زیادہ ہمسائیوں کو معلوم ہوتی ہیں۔
جب کسی شخص کو معلوم ہو کہ ہمسائے اسے اچھا نہیں سمجھتے تو اسے چاہیے کہ اپنی اسلاح کی کوشش کرے۔ 3۔
آجکل علم کی کمی کی وجہ سے اور غلط رسم ورواج زیادہ ہوجانے کی وجہ سے بعض اچھے کام چھوٹ گئے ہیں جب اس پر عمل کیا جائے تو عوام تنقید کرتے ہیں اور بعض غلط کام ایسے مشہور ہوگئے ہیں کہ لوگ انھیں شرعی حکم سمجھ کر عمل کرتے ہیں۔
جب ایسی بدعت سے اجتناب کیا جائے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ سنت کا انکار کیا جارہا ہے۔
ایسے مسائل میں عوام کی رائے کو اہمیت حاصل نہیں بلکہ ایسے علامء سے دریافت کرنا چاہیے جو صحیح اور ضعیف احادیث میں امتیاز کرسکتے ہیں اور قرآن وحدیث کے نصوص سے مسائل سمجھ سکتے ہیں۔
محض چٹ پٹی تقریریں کرنے والے واعظوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4222