🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدومسائل: (1) اعمال میں نیت ضروری ہے اور ثواب وعذاب کا دارومدار نیت پر ہے۔ (2) نیت...
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
اعمال میں نیت ضروری ہے اور ثواب وعذاب کا دارومدار نیت پر ہے۔

(2)
نیت دل کا فعل ہے زبان سے اس کا اظہار ضروری نہیں مثلاً نماز پڑھتے وقت زبان سے جو الفاظ ادا کیے جاتے ہیں یا روزہ رکھنے کی جو نیت عوام میں مشہور ہے حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں چنانچہ یہ بدعت ہے۔

(3)
ہر کام کے لیے اخلاص ضروری ہے۔
جو کام اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے گا وہی قبول ہوسکے گا جس میں کوئی اور مقصد شامل ہوجائے گا وہ اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوگا۔

(4)
خلوص نیت ہی شرعی احکام کی بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ ہر کار خیر کے بار آور ہونے کے لیے درست اور خالص نیت کا ہونا ضروری ہے ورنہ خطرہ ہے کہ نہ صرف ثواب سے محروم ہونا پڑے بلکہ اللہ کے ہاں سخت سزا بھی ملے گی۔

(5)
اس حدیث کو اہل علم نے دین کا ایک چوتھائی حصہ قرار دیا ہے۔
واللہ اعلم
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4227