🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) اعمال کی جزا و سزا نیتوں کے مطابق ملتی ہے۔ (2) بعض لوگ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اعمال کی جزا و سزا نیتوں کے مطابق ملتی ہے۔

(2)
بعض لوگ گناہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں:
ہماری نیت نیک ہے۔
یہ غلط ہے۔
جان بوجھ کر گناہ کرنا بری نیت ہی میں شامل ہے اگرچہ انسان اس کے لیے کوئی جواز تراش لے مثلاً:
صدقہ دینے کی نیت سے چوری کرنا گناہ ہی ہے بلکہ یہ زیادہ گناہ ہے کیونکہ اس صور ت میں انسان برائی کو نیکی سمجھ لیتا ہے اس لیے اس پر شرمندہ ہو کر توبہ کرنے کی بجائے فخر کرتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4229