🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) بعض گناہ عام لوگوں کی نظر میں معمولی ہوتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بعض گناہ عام لوگوں کی نظر میں معمولی ہوتے ہیں۔
لیکن حقیقت میں وہ بڑے ہوتے ہیں۔
مثلاً گالی گلوچ، ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا، مرد کا اپنی شلوار تہ بند اور پاجامہ وغیرہ سے ٹخنوں کو چھپا لینا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اپنا تہہ بند آدھی پنڈلی تک اونچا رکھنا، اگر یہ نہ ہوسکے تو ٹخنوں تک ضرور اونچا رکھنا اور تہہ بند کو (ٹخنوں سے نیچے تک)
لٹکانے سے بچنا کیونکہ یہ تکبر ہے۔
۔
۔“ (سنن أبي داؤد، اللباس، باب ماجاء فی إسبال الإزار، حدیث: 4084)

(2)
جو گناہ معاشرے میں عام ہوجائے۔
عوام کی نظر میں وہ گناہ نہیں رہتا۔
خواہ کبیرہ ہی ہو۔
علماء کو چاہیے کہ ایسے گناہوں سے خاص طور پر منع کریں۔
اور ان کے بارے میں اسلامی احکام کی وضاحت کریں۔

(3)
جو گناہ واقعتاً صغیرہ ہیں۔
ان کے بارے میں بھی احتیاط ضروری ہے۔
کیونکہ صغیرہ گناہ بکثرت کرنے سے مجموعی طور پر گناہوں کی مقدار بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔
جس کی وجہ سے انسان سزا کا مستحق ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ صغیرہ گناہوں کی پرواہ نہ کرنے سے کبیرہ گناہوں کے ارتکاب کی جرأت پیدا ہوجاتی ہے۔
اس لئے ان سے بھی اجتناب ہی بہتر ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4243