🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ اورمذید لکھا ہے...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کوہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔
اورمذید لکھا ہے کہ حافظ ابن حجررحمۃ اللہ علیہ نے اسے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے حسن قرار دیا ہے۔
محققین کے تفصیلی کلام سے یہی بات راحج معلوم ہوتی ہے۔
کہ مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہوجاتی ہے۔
مذید تفصیل کے لئے دیکھئے: (الضعیفة، تحت الحدیث: 615، 616)
گناہ کی وجہ سے بندہ اللہ سے دور ہوجاتا ہے۔
توبہ کرنے سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
اور بندے کو دوبارہ وہی مقام حاصل ہوجاتا ہے۔

(2)
جوشخص گناہ سے توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے۔
اسے گزشتہ گناہ کی وجہ سے مطعون کرنا جائز نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4250