🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائدو مسائل: (1) اللہ کا علم کامل اور اکمل ہے۔ اسے معلوم ہے کس شخص کی موت...
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل:

(1)
اللہ کا علم کامل اور اکمل ہے۔
اسے معلوم ہے کس شخص کی موت کہاں آنے کافیصلہ ہوچکا ہے۔
بندے کو معلوم نہیں ہے۔
ارشاد ہے:
﴿وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِ‌ي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْ‌ضٍ تَمُوتُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ‌﴾ (لقمان: 34: 31)
 ”کسی کومعلوم نہیں کہ وہ کس زمین میں مرےگا۔
اللہ تعالیٰ ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے۔“

(2)
انسان کی موت اپنے وقت مقرر پرآتی ہے۔
ظاہری طور پر کوئی سبب بن جاتا ہے۔
جسے ہم حادثہ قرار دے لیتے ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4263