🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) قبر میں سوال جواب کا مرحلہ یقینی ہے۔ لیکن اس کا تعلق عالم...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قبر میں سوال جواب کا مرحلہ یقینی ہے۔
لیکن اس کا تعلق عالم غیب سے ہے جس کو زندہ انسان محسوس نہیں کرسکتے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا احساس ہوجاتا تھا۔
کیونکہ اس قسم کے غیبی معاملات انبیاء کرام کو دکھا دیئے جاتے ہیں۔

(2)
جو شخص دنیا میں ایمان اور عمل صالح پر قائم تھا اس کو صحیح جواب کی توفیق ملتی ہے۔
جس کے دل میں ایمان نہیں تھا وہ جواب نہیں دے سکتا۔

(3)
قبر میں ہر انسان کو جنت اور جہنم کا منظر دیکھا دیا جاتا ہے۔
اور وہ اپنے اعمال کے مطابق جنت یا جہنم کے اثرات محسوس کرتا ہے۔
تاہم جنت یا جہنم میں دائمی طور پر داخلہ قیامت کے دن ہوگا۔

(4)
دفن کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر میت کو مخاطب کرنا اور اسے قبر والوں کے جواب بتانا حدیث سے ثابت نہیں اس لئے اس کا کوئی فائدہ نہیں موت کے بعد میت کا اس دنیا سے تعلق ختم ہوجاتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4268