مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) وسط کا مطلب درمیانہ بہتر اور افضل ہوتا ہے امت محمدیہ کو دوسری...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
وسط کا مطلب درمیانہ بہتر اور افضل ہوتا ہے امت محمدیہ کو دوسری امتوں پر یہ افضلیت حاصل ہے کہ ہم پہلے انبیائے کرام پر بھی بغیر دیکھے ایمان رکھتے ہیں۔
اور اس کامطلب معتدل بھی ہے یعنی افراط وتفریط سے پاک اسلام کی تعلیمات افراط وتفریط سے پاک ہیں۔
(2)
اللہ کے تمام انبیاء علیہ السلام سچے اور مخلص تھے۔
انھوں نے اپنے فرائض بڑی تندہی اور خلوص سے انجام دیے۔
(3)
امت محمدیہ کی شہادت اس یقینی علم کی بنیاد پر ہوگی جو قرآن وحدیث سے حاصل ہوا کیونکہ وحی کے زریعے سے حاصل ہونے والا علم آنکھوں دیکھے واقعہ کے علم سے زیادہ یقینی ہے
(4)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی امت کی گواہی کی تصدیق اور تایئد کے لئے ہوگی۔
(5)
اس آیت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضر ہونے پراستدلال درست نہیں ورنہ یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ سب امتی بھی حاضر ناضر ہیں جو نبیوں کے حق میں گواہی دیں گے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4284