🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) یہ امت آخری امت ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی کریمﷺ...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ امت آخری امت ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا کذاب ہے۔

(2)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا قیامت کے قریب آسمان سے نازل ہونا عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں کیونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سابق نبی ہیں جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً چھ صدیاں پہلے پیدا ہوئے۔

(3)
ہماری اُمت کا حساب دوسروں سے پہلے ہوگا اس لئے ہمیں زیادہ کوشش کرنی چاہیے کہ اچھے کام کریں اور بُرے کام سے اجتناب کریں کافروں سے دوستی نہ لگایئں اور ان کے رسم ورواج اختیار نہ کریں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4290