🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ اور مذید...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔
اور مذید لکھا ہے کہ سنن ابی داؤد کی روایت (4278)
اس سے کفایت کرتی ہے۔
علاوہ ازیں مذکورہ روایت کو دیگر محققین نے شواہد اور متابعات کی بنا پر صحیح قراردیا ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے۔
واللہ اعلم۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: (الصحیحة للألبانی رقم: 959، 1381)

(2)
ہر انسان کے لئے جنت میں بھی گھر تیار کیا گیا ہے۔
اور جہنم میں بھی قیامت کے دن کافروں کوجہنم میں جگہ ملے گی۔
تو ان کے چھوڑے ہوئے جنت کےگھر اہل جنت کو مل جایئں گے۔
اورجہنم میں مومنوں کے جوگھر خالی رہ جایئں گے۔
وہ کافروں کے حصے آجایئں گے اور مومن جنت میں چلے جایئں گے۔
فدیہ ہونے کا یہی مطلب ہے۔

(3)
امت مرحوم (رحمت والی امت)
سے مراد یہ ہے کہ اس امت پر اللہ تعالیٰ کی بہت سی خاص رحمتیں ہیں۔
جو پہلی امتوں کو حاصل نہیں ہویئں لیکن ان رحمتوں میں سے صرف اسی شخص کو ملے گا جو شریعت پرعمل کرے گا اور اللہ کے عذاب سے ڈر ے گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4292