🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جب کسی کام میں ایک پہلو رحمت کا تقاضا کرتا ہو۔ اور دوسرا...
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جب کسی کام میں ایک پہلو رحمت کا تقاضا کرتا ہو۔
اور دوسرا غضب کا مستوجب ہو تو اللہ کی رحمت کا معاملہ غضب کے پہلو پر غالب آجاتا ہے۔

(2)
اس کاایک مظہر یہ ہے کہ جب بندہ اللہ کی نافرمانی کرتا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ بعض نیکیوں کی وجہ سے بعض گناہ فرما معاف دیتا ہے۔
اسی طرح نادانستہ طور پر ہوجانے والے غلط کاموں کو معاف فرمادیتا ہے۔

(3)
انسان خود اپنی بدعملیوں کی وجہ سے اور ان سے توبہ نہ کرنےکی وجہ سے اللہ کےغضب کا مستحق بنتا ہے۔

(4)
سلسلہ نبوت ورسالت کا جاری فرمانا اور کتابیں نازل فرمانا بھی اس کی رحمت کا اظہار ہے۔
اوراس سلسلے کے بند کردینے کے بعد مجددین دین اورداعیان حق کا ظہور و  وجود بھی رحمت الٰہی ہی کا مظہر ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4295