🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) اللہ تعالی نے ہر نبی کو یہ فرمایا کہ تمھاری ایک دعا لازما قبول...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
 
(1)
اللہ تعالی نے ہر نبی کو یہ فرمایا کہ تمھاری ایک دعا لازما قبول ہوگی۔
یہی وعدہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم   کے لیے بھی ہے۔

(2)
دعا کی قبولیت اللہ کی مشیت پہ منحصر ہے۔
وہ چاھے تو کسی برے سے برے آدمی کی دعا بھی قبول کر لے چاہے تو نبی کی دعا بھی قبول نہ کرے۔

(3)
ہر نبی نے کسی نہ کسی موقع پہ دعا کی درخواست کی۔
اے اللہ! میری فلاں خواہش کو وہ دعا قرار دیا جائےجو لازما قبول ہونے والی ہے چناچہ اس نبی کی دعا قبول کرکےوہ خوایش پوری کر دی گئی۔

(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دعا کو وہ دعا قرار نہیں دیا جس کی قبولیت کا وعدہ ہے اس لیے اس دعا کا حق ابھی باقی ہے۔

(5)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کی مغفرت کے لیے شفاعت کو اپنی وہ خصوصی دعا قرار دیا یہ دعا قیامت کے دن کی جائیگی اور اہل توحید کے لیے لازماً قبول ہوگی۔

(6)
نجات کے لیے توحید پہ وفات ضروری ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4307