مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) نبی ﷺ نے اپنی خوبیاں خود بیان فرمائی ہیں کیونکہ ان کا تعلق مستقبل...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
(1)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خوبیاں خود بیان فرمائی ہیں کیونکہ ان کا تعلق مستقبل سے ہے۔
جو بتائے بغیر معلوم نہیں ہو سکتیں۔
(1)
ان خصائص کے بیان کرنے کا مقصد حقیقت حال سے آگاہ کرنا ہے اظہار فخر نہیں۔
(3)
بعض حالات میں اپنی خوبیاں بیان کرنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے جیے یوسف علیہ سلام نے فرمایا تھا ﴿اِجْعَلْنِی عَلٰی خَزَآئنِ الْأَرْضِ اِنِّی حَفِیْظٌ عَلِیْم﴾ (یوسف: 12: 55)
”آپ مجھے زمین کے خزانوں کا مالک مقرر کر دیجیے میں حفاطت کرنے والا اور با خبر ہوں۔“
یہ ممنوعہ خود ستائی میں شامل نیہں۔
(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کے سردار ہیں یعنی حضرت آدم علیہ سلام سے لیکر قیامت تک پیدا ہونے والےتمام انسانوں میں سب سے افضل ہیں چناچہ تمام انبیاء اور رسولوں سے بھی افضل ہیں اسی لیے جنت کا مقم وسیلہ اور محشر میں مقام محمود رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے مخصوص ہیں۔
(5)
جھنڈا بھی قیادت کی علامت ہے۔
رسول کا جھنڈا ”حمد کا جھنڈا“ (لواء الحمد)
ہیں۔
سب کائنات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرے گئی جبکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کی حمد و ثناء فرمائے گے۔
(6)
قبروں سے اٹھنا قیامت کی ابتداء ہے اور جنت میں داخلہ اس سلسلے کی انتہا ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں میں اولیت کا شرف حاصل ہے کہ دوبارہ زندہ ہوکہ قبروں سے اٹھنے میں بھی نبی کو اولیت حاصل ھوگی اور جنت کا دروازہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھولا جائے گا۔
(7)
قیامت کے دن شفاعت اللہ تعالی کی اجازت سے ہوگی نبی صلی اللہ علیہ وسلم عرش کے نیچے تشریف لے جاکر ایک طویل سجدہ کریں گے اور اللہ تعالی کی وہ تعریفیں کریں گے جو پہلے نہ کبھی کی ہوگی تب رسولّ کو شفاعت کی اجازت دی جاےگی۔
اور وہ شفاعت قبول بھی کی جائےگی۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوسرے انبیاء علیہم السلام پھر شہداء، حفاظ کرام اور دوسرے نیک لوگ درجہ بدرجہ اللہ تعالی سے شفاعت کریں گے۔
(8)
ان تمام تفصیلات پہ ایمان لانا آخرت پہ لانے میں شامل ہے۔

سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4308