🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا عطا اللہ ساجد حفظہ اللہ
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) مذکورہ حدیث کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ اور مزید...
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
 
(1)
مذکورہ حدیث کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔
اور مزید لکھا ہے کی مذکورہ حدیث کا پہلا جملہ (ان الکافر۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
من احد)
شواہد کی بنا پہ صحیح ہے اور محققین کی بھی مذکورہ روایت کے بارے میں بھی یہی رائے ہے۔
بنا بریں مذکورہ روایت کا صرف پہلہ جملہ ہی صحیح ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھے:
(الصحیحة للألباني، رقم: 601 و الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد 23: 13، 14)
 
(2)
جہنمیوں کے جسموں کا بڑا ہونا بھی عذاب ہی کی ایک صورت ہے۔

(3)
قرآن مجید میں ہے کہ جہنمیوں کو ایک تنگ مقام میں ڈ الا جائے گا۔ دیکھیے:  (فرقان 13: 25)
جسم بڑا ہونے کی وجہ سے بھی جگہ تنگ محسوس ہوگی۔

(4)
قد و قامت کو اتنا بڑا کرنے کا مقصد عذاب میں اضافہ کرنا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد 4322