الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی ’’اللہُ أکْبَرْ‘‘ ہی کہہ کر نماز میں داخل ہونے سے وہ سارے کام حرام ہوتے...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی ”اللہُ أکْبَرْ“ ہی کہہ کر نماز میں داخل ہونے سے وہ سارے کام حرام ہوتے ہیں جنہیں اللہ نے نماز میں حرام کیا ہے،
”اللہُ أکْبَرْ“ کہہ کر نماز میں داخل ہونا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دائمی عمل تھا،
اس لیے کسی دوسرے عربی لفظ یا عجمی لفظ سے نماز کی ابتداء صحیح نہیں ہے۔
2؎:
یعنی صرف ”السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَةُ اللہِ“ ہی کے ذریعہ نماز سے نکلا جاسکتا ہے۔
دوسرے کسی اور لفظ یا عمل کے ذریعہ نہیں۔
3؎:
یہ کلمات تعدیل میں سے ہے اور جمہور کے نزدیک یہ کلمہ راوی کے تعدیل کے چوتھے مرتبے پر دلالت کرتا ہے جس میں راوی کی عدالت تو واضح ہوتی ہے لیکن ضبط واضح نہیں ہوتا،
امام بخاری رحمہ اللہ جب کسی کو صدوق کہتے ہیں تو اس سے مراد ثقہ ہوتا ہے جو تعدیل کا تیسرا مرتبہ ہے۔
4؎:
مقارب الحدیث حفظ و تعدیل کے مراتب میں سے ایک مرتبہ ہے،
لفظ مقارب دو طرح پڑھا جاتا ہے:
راء پر زبر کے ساتھ،
اور راء کے زیر کے ساتھ،
زبر کے ساتھ مقارَب الحدیث کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کی حدیث اس کی حدیث سے قریب ہے،
اور زیر کے ساتھ مقارِب الحدیث سے یہ مراد ہے کہ اس کی حدیث دیگر ثقہ راویوں کی حدیث سے قریب تر ہے،
یعنی اس میں کوئی شاذ یا منکر روایت نہیں ہے،
امام ترمذی رحمہ اللہ نے یہ صیغہ ولید بن رباح اور عبد اللہ بن محمد بن عقیل کے بارے میں استعمال کیا ہے۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 3