الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ دعویٰ اپنے علم کے لحاظ سے ہے، ورنہ...
اردو حاشہ:
1؎:
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ دعویٰ اپنے علم کے لحاظ سے ہے،
ورنہ بوقت ضرورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر بھی پیشاب کیا ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے،
ہاں آپ کی عادت مبارکہ عام طور پر بیٹھ ہی کر پیشاب کرنے کی تھی،
اور گھر میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی ہے۔
2؎:
یعنی عبدالکریم کی مرفوع روایت کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب سے روکا) ضعیف ہے،
جبکہ عبیداللہ العمری کی موقوف روایت صحیح ہے۔
3؎:
یعنی کھڑے ہو کر پیشاب کرنا حرام نہیں بلکہ منع ہے۔
4؎:
دونوں (مرفوع و موقوف) حدیثوں میں فرق یوں ہے کہ مرفوع کا مطلب ہے:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو جب سے منع کیا تب سے انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا،
اور موقوف روایت کا مطلب ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ اپنی عادت بیان کر رہے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 12