🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یہاں مرسل سے ’’منقطع‘‘ مراد ہے، اس کی تشریح خود امام ترمذیؒ نے کردی ہے کہ...
اردو حاشہ:
1؎:
یہاں مرسل سے ”منقطع“ مراد ہے،
اس کی تشریح خود امام ترمذیؒ نے کردی ہے کہ اعمش کا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے،
ویسے عام اصطلاحی مرسل:
وہ حدیث ہوتی ہے جس کی سند کے آخر سے تابعی کے بعد والا راوی ساقط ہو،
ا یسی روایت ضعیف ہوتی ہے کیونکہ اس میں اتصالِ سند مفقود ہوتا ہے جو صحیح حدیث کی ایک لازمی شرط ہے،
اسی طرح محذوف راوی کا کوئی تعین نہیں ہوتا،
ممکن ہے وہ کوئی غیر صحابی ہو،
اس صورت میں اس کے ضعیف ہونے کا احتمال بڑھ جاتا ہے۔
اور انقطاع کا مطلب یہ ہے کہ سند میں کوئی راوی چھوٹا ہوا ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 14