حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 493، ومسلم 504، من حديث مالك به نحو المعنٰي] تفقه: ➊ امام کا سترہ مقتدیوں...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 493، ومسلم 504، من حديث مالك به نحو المعنٰي]
تفقه:
➊ امام کا سترہ مقتدیوں کا سترہ ہوتا ہے۔
➋ نماز میں سترہ قائم کرناسنت مؤکدہ ہے۔ نیز دیکھئے: [التمهيد 193/4]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم میں سے کوئی آدمی اپنے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی (ذراع) جتنا سترہ رکھے تو نماز پڑھے، اس سترے کے باہر سے اگر کوئی گزرے تو اسے نقصان نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم: 499]
➌ نماز میں سترہ رکھنا واجب نہیں ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منٰی میں لوگوں کو بغیر دیوار کے نماز پڑھا رہے تھے۔ [صحيح بخاري: 493]
اس کی تشریح میں امام شافعی فرماتے ہیں: ”بغیر سترے کے۔“ [كتاب اختلاف الحديث مع الام ص 1746، فتح الباري ج 1 ص 571، السنن الكبريٰ للبيهقي 273/2]
● امام شعبہ نے اپنے استاد عمرو بن مرہ (راوئ حدیث) سے پوچھا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نیزہ تھا؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں۔ [مسند على بن الجعد: 90 و سنده صحيح، مسند ابي يعلٰي 312/4 ح 2423]
● [مسندالبزار البحر الزخار 201/11 ح 4951] وغیرہ میں اس کے شواہد بھی ہیں۔
➍ یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو مسجد حرام میں دیکھا آپ اپنی لاٹھی گاڑ کر اس کی طرف نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 277/1 ح 2853 وسنده صحيح]
◄ معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص مسجد میں سترہ رکھ کر نماز پڑھے تو یہ عمل بالکل صحیح ہے۔
➎ ہشام بن عروہ نے فرمایا: میرے ابا (عروہ بن الزبیر رحمہ اللہ) سترے کے بغیر نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 279/1 ح 2871 وسنده حسن]
●حسن بصری نے صحراء میں سترے کے بغیر نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه 279/1 ح 2872 وسنده صحيح]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 48