🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: بئرِ بضاعہ مدینہ کے ایک مشہور کنویں کا نام ہے۔ 2؎: ((إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ)) میں ((الْمَاءَ))...
اردو حاشہ:
1؎:
بئرِ بضاعہ مدینہ کے ایک مشہور کنویں کا نام ہے۔

2؎: ((إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ)) میں ((الْمَاءَ)) میں جو لام ہے وہ عہد کا لام ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ سائل کے ذہن میں جس کنویں کا پانی ہے وہ نجاست گرنے سے پاک نہیں ہو گا کیوں کہ اس کنویں کی چوڑائی چھ ہاتھ تھی اور اس میں ناف سے اوپر پانی رہتا تھا اور جب کم ہوتا تو ناف سے نیچے ہو جاتا،
جیسا کہ امام ابو داود نے اپنی سنن میں اس کا ذکر کیا ہے،
یہ ہے کہ جب پانی کثیر مقدارمیں ہو (یعنی دو قلہ سے زیادہ ہو) تو محض نجاست کا گر جانا اسے نا پاک نہیں کرتا،
اس کا یہ مطلب نہیں کہ مطلق پانی میں نجاست گرنے سے وہ نا پاک نہیں ہوگا،
چاہے وہ کم ہو،
یا چاہے اس کا مزہ اور مہک بدل جائے۔

3؎:
مؤلف کا مقصد یہ ہے کہ یہ حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے کئی طرق سے مروی ہے ان میں سب سے بہتر طریق یہی ابو اسامہ والا ہے،
تمام طرق سے مل کریہ حدیث صحیح (لغیرہ) کے درجہ کو پہنچ جاتی ہے۔

نوٹ:
(سند میں عبیداللہ بن عبداللہ رافع مجہول الحال ہیں،
لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 66