الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی طاہر (پاک) اور مُطَہِّر (پاک کرنے والا) دونوں ہے۔ 2؎: سمندر کے مردار سے مراد...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی طاہر (پاک) اور مُطَہِّر (پاک کرنے والا) دونوں ہے۔
2؎:
سمندر کے مردار سے مراد وہ سمندری اور دریائی جانور ہے جو صرف پانی ہی میں زندہ رہتا ہو،
نیز مردار کا لفظ عام ہے ہر طرح کے جانور جو پانی میں رہتے ہوں خواہ وہ کتے اور خنزیر کے شکل کے ہی کے کیوں نہ ہوں،
بعض علماء نے کہا ہے کہ اس سے مراد صرف مچھلی ہے،
کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
”دو مردے حلال ہیں:
مچھلی اورٹڈی“،
اور بعض علماء کہتے ہیں کہ خشکی میں جس حیوان کے نظیر و مثال جانور کھائے جاتے وہی سمندری مردار حلال ہے،
لیکن تحقیقی بات یہ ہے کہ سمندر کا ہر وہ جانور(زندہ یا مردہ) حلال ہے جو انسانی صحت کے لیے عمومی طور پر نقصان دہ نہ ہو،
اور نہ ہی خبیث قسم کا ہو جیسے کچھوا،
اور کیکڑا وغیرہ،
یہ دونوں اصول ضابطہ سمندری غیر سمندری ہر طرح کے جانور کے لیے ہیں۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 69