🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی پیشاب کرتے وقت احتیاط نہیں کرتا تھا، پیشاب کے چھینٹے اس کے بدن یا کپڑوں...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی پیشاب کرتے وقت احتیاط نہیں کرتا تھا،
پیشاب کے چھینٹے اس کے بدن یا کپڑوں پر پڑ جایا کرتے تھے،
جو قبر میں عذاب کا سبب بنے،
اس لیے اس کی احتیاط کرنی چاہئے،
اور یہ کوئی بہت بڑی اور مشکل بات نہیں۔

2؎:
چغلی خود گرچہ بڑا گنا ہ ہے مگر اس سے بچنا کوئی مشکل بات نہیں،
اس لحاظ سے فرمایا کہ کسی بڑی چیز میں عذاب نہیں دیئے جارہے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 70