🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس حدیث اور پچھلی حدیث میں تعارض ہے، اس تعارض کو محدثین نے ایسے دور کیا...
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث اور پچھلی حدیث میں تعارض ہے،
اس تعارض کو محدثین نے ایسے دور کیا ہے کہ طلق بن علی کی یہ روایت بسرہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے پہلے کی ہے،
اس لیے طلق رضی اللہ عنہ کی حدیث منسوخ ہے،
رہی ان تابعین کی بات جو عضو تناسل چھونے سے وضو ٹوٹنے کے قائل نہیں ہیں،
تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان کو بسرہ کی حدیث نہیں پہنچی ہوگی۔
کچھ علما نے اس تعارض کو ایسے دور کیا ہے کہ بسرہ کی حدیث بغیر کسی حائل (رکاوٹ) کے چھونے کے بارے میں ہے،
اور طلق کی حدیث بغیر کسی حائل (پردہ) کے چھونے کے بارے میں ہے۔

2؎:
طلق بن علی رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے تمام طریق میں ملازم والا طریق سب سے بہتر ہے،
نہ یہ کہ بسرہ کی حدیث سے طلق کی حدیث بہترہے۔
نوٹ:
(سند میں قیس کے بارے میں قدرے کلام ہے،
لیکن اکثرعلماء نے توثیق کی ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 85