الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: ۔ 1؎: ان لوگوں کی دلیل باب کی یہی حدیث ہے، لیکن اس حدیث سے استدلال دو...
اردو حاشہ:
۔
1؎:
ان لوگوں کی دلیل باب کی یہی حدیث ہے،
لیکن اس حدیث سے استدلال دو باتوں پر موقوف ہے:
ایک یہ کہ:
حدیث میں لفظ یوں ہو ((قَاءَ فَتَوَضَّأَ)) ”قیٔ کی تو وضو کیا“ جب کہ یہ لفظ محفوظ نہیں ہے،
زیادہ تر مصادر حدیث میں زیادہ رواۃ کی روایتوں میں ((قَاءَ فَأَفطَرَ)) ”قیٔ کی تو روزہ توڑ لیا“ ہے ((فَأَفطَرَ)) کے بعد بھی ((فَتَوَضَّأَ)) کا لفظ نہیں ہے،
یا اسی طرح ہے جس طرح اس روایت میں ہے،
یعنی ((قَاءَ فَأَفطَرَ فَتَوَضَّأَ)) ”یعنی قیٔ کی تو روزہ توڑ لیا،
اور اس کے بعد وضو کیا“ اور اس لفظ سے وضو کا وجوب ثابت نہیں ہوتا،
کیوں کہ ایسا ہوتا ہے کہ قیٔ کے بعد آدمی کمزور ہوجاتا ہے اس لیے روزہ توڑ لیتا ہے،
اور نظافت کے طور پر وضو کرلیتا ہے،
اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اور زیادہ نظافت پسند تھے،
نیز یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف فعل تھا جس کے ساتھ آپ کا کوئی حکم بھی نہیں ہے۔
دوسرے یہ کہ اگر ((قَاءَ فَتَوَضَّأَ)) کا لفظ ہی محفوظ ہوتو ((فَتَوَضَّأَ)) کی فاء سبب کے لیے ہو،
یعنی یہ ہوا کہ ”قیٔ کی اس لیے وضو کیا“ اور یہ بات متعین نہیں ہے،
بلکہ یہ فاء تعقیب کے لیے بھی ہوسکتی ہے،
یعنی یہ ہوا کہ ”قیٔ کی اور اس کے بعد وضو کیا“۔
2؎:
ان لوگوں کی دلیل جابر رضی اللہ عنہ کی وہ روایت ہے جسے امام بخاری نے تعلیقاً ذکر کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ ذات الرقاع میں تھے کہ ایک شخص کو ایک تیر آکر لگا اور خون بہنے لگا لیکن اس نے اپنی نماز جاری رکھی اور اسی حال میں رکوع اور سجدہ کرتا رہا ظاہر ہے اس کی اس نماز کا علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یقینا رہا ہوگا کیونکہ اس کی یہ نماز بحالت پہرہ داری تھی جس کا حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا تھا،
اس کے باوجود آپ نے اسے وضو کرنے اور نماز کے لوٹانے کا حکم نہیں دیا۔

سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 87