🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: بعض لوگوں نے اسے واجب کہا ہے، ان لوگوں کی دلیل یہ ہے کہ ابن ماجہ...
اردو حاشہ:
1؎:
بعض لوگوں نے اسے واجب کہا ہے،
ان لوگوں کی دلیل یہ ہے کہ ابن ماجہ کی ایک روایت (رقم 498) میں ((مَضْمَضُوا مِنَ الِّلبَنِ)) امر کے صیغے کے ساتھ آیا ہے اور امر میں اصل وجوب ہے،
اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ اس صور ت میں ہے جب استحباب پر محمول کرنے کی کوئی دلیل موجود نہ ہو اور یہاں استحباب پر محمول کئے جانے کی دلیل موجود ہے کیونکہ ابوداود نے (برقم 196) انس سے ایک روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا تو نہ کلی کی اور نہ وضو ہی کیا،
اس کی سند حسن ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 89