🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: اس حدیث سے موزوں پر مسح کا جواز ثابت ہوتا ہے، موزوں پر مسح کی احادیث...
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث سے موزوں پر مسح کا جواز ثابت ہوتا ہے،
موزوں پر مسح کی احادیث تقریباً اسی(80) صحابہ کرام سے آئی ہیں جن میں عشرہ مبشرہ بھی شامل ہیں،
علامہ ابن عبدالبر نے اس کے ثبوت پر اجماع نقل کیا ہے،
امام کرخی کی رائے ہے کہ مسح علی خفین (موزوں پرمسح) کی احادیث تواتر تک پہنچی ہیں اور جو لوگ ان کا انکار کرتے ہیں مجھے ان کے کفرکا اندیشہ ہے،
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسح خفین کی حدیثیں آیت مائدہ سے منسوخ ہیں ان کا یہ قول درست نہیں کیونکہ مسح علی خفین کی حدیث کے راوی جریر رضی اللہ عنہ آیت مائدہ کے نزول کے بعد اسلام لائے،
اس لیے یہ کہنا صحیح نہیں کہ یہ احادیث منسوخ ہیں بلکہ یہ آیت مائدہ کی مبیّن اورمخصص ہیں،
یعنی آیت میں پیروں کے دھونے کا حکم ان لوگوں کے ساتھ خاص ہے جو موزے نہ پہنے ہوں،
رہا موزے پر مسح کا طریقہ تو اس کی صحیح صورت یہ ہے کہ ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو پانی سے بھگو کر ان کے پوروں کو پاؤں کی انگلیوں سے پنڈلی کے شروع تک کھینچ لیاجائے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 93