🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: ان کا سب کا ماحصل یہ ہے کہ اسود کے تلامذہ میں سے صرف ابو اسحاق...
اردو حاشہ:
1؎:
ان کا سب کا ماحصل یہ ہے کہ اسود کے تلامذہ میں سے صرف ابو اسحاق سبیعی نے اس حدیث کو ((كَانَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم يَنَامُ وَهُوَ جُنُبٌ لَايَمَسُّ مَاءً)) کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے،
اس کے بر خلاف ان کے دوسرے تلامذہ نے اسے ((إِنَّهُ كَانَ يَتَوَضَّأُ قَبْلَ أَنْ يَّنَامَ)) کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے،
لیکن کسی ثقہ راوی کا کسی لفظ کا اضافہ جومخالف نہ ہو حدیث کے صحیح ہو نے سے مانع نہیں ہے،
اور ابو اسحاق سبیعی ثقہ راوی ہیں،
نیز یہ کہ احمد کی ایک روایت (6/102) میں اسود سے سننے کی صراحت موجود ہے،
نیز سفیان ثوری نے بھی ابو اسحاق سبیعی سے یہ روایت کی ہے اور ابو اسحاق سبیعی سے ان کی روایت سب سے معتبرمانی جاتی (دیکھئے صحیح ابوداود رقم: 234،
اورسنن ابن ماجہ رقم: 583)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 119