🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی حفظہ اللہ
اردو حاشہ: 1؎: یعنی یہ حسن کے حکم میں ہے، اس کے راوی ’’حریث بن ابی المطر‘‘ ضعیف ہیں...
اردو حاشہ:
1؎:
یعنی یہ حسن کے حکم میں ہے،
اس کے راوی ”حریث بن ابی المطر“ ضعیف ہیں (جیساکہ تخریج میں گزرا) اس لیے علامہ البانی نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے،
لیکن ابو داود اور ابن ماجہ نے ایک دوسرے طریق سے اس کے ہم معنی حدیث روایت کی ہے،
جو عبدالرحمن افریقی کے طریق سے ہے،
عبدالرحمن حافظہ کی کمزوری کی وجہ سے ضعیف ہیں،
لیکن دونوں طریقوں کا ضعف ایک دوسرے سے قدرے دور ہو جاتا ہے،
نیز صحیحین میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے اس کے معنی کی تائید ہو جاتی ہے،
وہ یہ ہے:
”ہم لوگ حائضہ ہوتی تھیں تو آپ ہمیں ازار باندھنے کا حکم دیتے،
پھر ہم سے چمٹتے تھے“ واللہ اعلم۔
نوٹ:

سند میں حریث ضعیف ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى 123