🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1232، و مسلم 389/82 بعدح 529، من حديث ما لك به] تفقه: ➊ خنزب نامی...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1232، و مسلم 389/82 بعدح 529، من حديث ما لك به]

تفقه:
➊ خنزب نامی شیطان کا یہ کام ہے کہ وہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ [ديكهئے: صحيح مسلم 2203/68]
● غنیتہ الطالبین کی ایک موضوع (من گھڑت) روایت میں شیطان کے بارے میں ”حدیث“ کا لفظ آیا ہے جو کہ کتابت کی غلطی ہے۔
➋ نماز میں بھول چوک ہو جانے پر سجدہ سہو واجب و مسنون ہے۔
● رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
«لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ مَا يُسَلِّمُ»
”ہر سہو کے لئے سلام کے بعد دو سجدے ہیں۔“ [سنن ابي داود: 1038، وسنده حسن]

تنبیہ:
دوسرے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے بھی جائز ہیں اور سلام کے بعد بھی۔
➌ شیعوں کے امام ابن بابویہ القمی نے لکھا ہے:
«إن الغلاة والمفوضة لعنهم الله ينكرون سهو النبى صلى الله عليه وسلم.... وإنما أسهاه ليعلم أنه بشر مخلوق فلا يتخذ ربا معبودا دونه وليعلم الناس بسهوه حكم السهو»
”اللہ تعالی کی غالیوں اور مفوضہ (رافضیوں) پر لعنت ہو، یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سہو (بھول) کا انکار کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس لئے بھلایا تاکہ معلوم ہو جائے کہ آپ بشر مخلوق ہیں اور لوگ آپ کو رب معبود نہ بنا لیں، دوسرے یہ کہ لوگوں کو سہو کے احکام مسائل معلوم ہو جائیں۔“ [من لايحضره و الفقيه ج 1ص 234]
➍ سجدہ سہو میں صرف ایک طرف سلام پھیرنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
● فتاویٰ عالمگیری میں بغیر دلیل کے لکھا ہوا ہے:
”صحیح مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف سلام پھیرے یہی جمہور کا مذہب ہے۔“ [1125/1]
● جمہور کی طرف یہ انتساب واقعہ کے خلاف اور حوالے کے بغیر ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 24